ہیڈنگلے ٹیسٹ : رابسن کی سنچری انگلینڈ کے 6 وکٹوں پر 320 رنز

ہیڈنگلے (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنا لئے۔ انگلینڈ کی جانب سے رابسن نے 127، بیلنس نے 74، آئن بیل نے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ارنگا اور اینجلو میتھیوز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلینڈ نے 63 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن