برلن (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے سٹار پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اینڈرس سیپی کو ہرا کر ہال اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ یہ فیڈرر کے کیریئر کا مجموعی طور پر 86 واں ٹائٹل ہے۔ جرمنی میں کھیلے گئے مینز سنگل ایونٹ کے فائنل میں فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹالین پلیئر اینڈرس سیپی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6، (7-1) اور 6-4 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
راجر فیڈرر نے ہال اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت لیا
Jun 22, 2015