30جون کو سورج ظاہر شاہ گروپ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا: حافظ سلمان بٹ

لاہور (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے 30جون کو ہونے والے انتخابات میں ظاہر شاہ کے حمایتی گروپ سابق جنرل سیکرٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن حافظ سلمان بٹ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا اشرف ،قائم مقام سیکرٹری پی ایف اے محمود خالد و دیگر نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کی ایکسٹرا آرڈینری کانگرس کی طرف سے صدر فیصل صالح حیات کی معطلی اور جنرل سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کی برخواستگی کے بعد قائم مقام صدر ارشد لودھی اور قا ئم مقام سیکرٹری کرنل (ر) فراست علی نے آئینی و قانونی طریقہ سے فیفا ہائوس کا چار ج لے لیا ہے اور اسلحہ کے زور پر فیفا ہائوس پر قبضہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، نتھیا گلی میں گھوسٹ انتخابات کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے پی ایف ایف کے انتخابات کا انعقاد لاہور میں میڈیا کی موجودگی میں شفاف طریقے سے کیا جائے گا جس میں وہی ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے جن کو آئین اجازت دیتا ہے۔گزشتہ رات فیفا ہائوس میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایکسٹرا آرڈینری کانگرس کے اجلاس میں26میں سے 19ممبران حاضر تھے جنھوں نے ایجنڈا پر بحث کی اور فیصل صالح حیات کو کرپشن پر معطل اور کرپشن میں تعاون پر کرنل (ر) احمد یار لودھی کو برخواست کرتے ہوئے دونوں کو سات یوم کے اندر اپیل کرنے کا موقع فراہم کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اگر دونوں عہدیداران اپیل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوادیئے جائیں گے ۔حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی طرف سے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ ریفر ی اور کوچز کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے ملنے والے فنڈز کا ذاتی استعمال کیا گیا جبکہ فٹ بال انفراسٹرکچر کے قیام کے گھوسٹ منصوبے ظاہر کرکے کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی ،اسی طرح کراچی جیکب آباد ،سکھر کوئٹہ ،خانیوال اور پشاور میں چھ پراجیکٹ پانچ سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکے۔ا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...