فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے علماءمفکرین اور دانشور کردار ادا کریں: طاہر اشرفی

Jun 22, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار)فرقہ وارانہ تشدد اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علمائ،مفکرین اور دانشوروں کو اپنا کردار اداکر نا ہوگا۔بین المذاہب مکالمہ کا مقصدمختلف مذاہب کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور تمام آسمانی کتب اور مقدسات کے احترام کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر علماءمشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کے نام پر تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج علماء،مفکرین اور دانشوروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسفہ جہاد کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق بیان کریں اور جہاد کے نام کو بدنام کرنے والوں کو بے نقاب کریں ۔

مزیدخبریں