لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ ہوئی تو عوامی تحریک عوام کیساتھ مل کر احتجاج کرے گی: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پارک منصوبہ پر 200ارب لاگت آئی۔حکمران بتائیں اس پراجیکٹ کی پیداوار سے پنجاب میں کتنی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی؟ صرف کرپشن اور کمیشن کےلئے پنجاب کو 150 ارب کا مزید مقروض کر دیا گیا۔ غیر مسلم حکومتیں بھی روزہ داروں کو ریلیف دیتی ہیں مگر یہاں تکلیف دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کنٹرول نہ ہوئی تو عوامی تحریک عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن