کراچی (کرائم رپورٹر) سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزموں تک رسائی کیلئے پاکستان سے رابطہ کر لیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ملزم محسن علی سید اور خالد شمیم سے ویڈیو لنک کے ذریعے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں سوالنامہ بھی پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی ہائی کمشن کے ذریعے پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور عمران فاروق کیس کے اہم ملزمان تک رسائی کیلئے کہا ہے۔ اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے ویڈیو لنک کیلئے سوالنامہ بھی پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔