فیروزوالا (نامہ نگار) ٹی ایم اے فیروزوالا نے رمضان بازاروں کی صفائی کے لئے خصوصی پلان تیار کر لیا۔ نگران کے لئے سی او کوٹ عبدالمالک سی او فیروز والا کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہے۔ سینٹری انسپکٹر اور عملہ دن رات ان سستے رمضان بازاروں میں موجود ر ہیں گے۔ ٹی ایم اے نے بتایا کہ کوٹ عبدالمالک اور فیروزوالا سستے رمضان بازاروں میں صفائی کا نظام بہتر ہے اور مزید توجہ دیں رہے ہیں۔