صارفین رمضان بازاروں سے روزانہ 200 روپے تک بچت کر سکتے ہیں : وزیر زراعت

Jun 22, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان بازاروں میں تعینات عملہ اور انتظامیہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ روزہ داروں کی خدمت کا اجر خدا تعالی کے ہاں محفوظ ہے۔ صارفین رمضان بازاروں سے خریداری کر کے روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہا کہ تمام حکومتی مشینری محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے رمضان بازاروں کو مثالی شکل میں ڈھال رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں صفائی کا انتظام مزید بہتر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارلاہور میں والٹن، نشتر ٹاو¿ن اور کاہنہ کے رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قیمتوں اور معیار کا تفصیلاًجائزہ لیا اور صارفین سے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی یکساں قیمیں مقرر کی جائیں۔انہوںنے صارفین کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں میں ائیر کولر لگانے اور شاپنگ ٹرالیاں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں