روزہ اخلاص کا درس دیتا اور ریا کاری سے بچاتا ہے: میاں جمیل

لاہور(پ ر) روزہ اخلاص کا درس دیتا ہے ریاکاری سے بچاتا ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاﺅن میں نماز تراویح کے بعد خلاصہ قرآن بیان کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، میاں محمد جمیل نے کہا کہ روزہ دیگر تمام مالی جسمانی عبادات کو خالص اللہ تعالی کیلئے کرنے کا تقاضا کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روزے سے مخلوص کے ساتھ ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن