فلور ملوں پر ٹرن اوور پر ٹیکس کی شرح کم کی جائے :سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری

Jun 22, 2015

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹری کے صدرچوہدری محمد شفیق انجم، سےنئےر نائب صدر ملک محمد اشرف، نائب صدر ضیاءاللہ خان اور میاں ظفر اقبال نے ایف سی ایس ٹی آئی کمپلیکس میں فلور ملوں سے تعلق رکھنے والے چیمبر ممبران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ برائے مالی سال 2015-16 میں وزارت خزانہ نے فلور ملوں پر عائد 0.2فیصد ٹرن اوور پر ٹیکس کی شرح میں فوری طور پر اضافہ کرتے ہوئے اس ٹیکس کی شرح میں پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے اور نئی شرح 1فیصد کر دی ہے جس سے فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ ہوجائے گا اور بنیادی ضرورت کی اس جنس کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی حکومت پر ہوگی۔ مزید برآں ٹرن اوور ٹیکس میں اضافہ سے فوری طور پر جبری بندش کا شکار فلورملوں میں مزید اضافہ ہو گا اور ملک میں جاری بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں بھی ابتری پیدا ہو گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے جس نوعیت پر پولٹری کے اجزاءپر مجوزہ 5فیصد سیلز ٹیکس واپس لےنے کا فیصلہ کیا ۔

مزیدخبریں