کراچی(سٹاف رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز مجموعی رقم 52 ارب 41 کروڑ 51 لاکھ 48 ہزار روپے میں نیلام کردیے ۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق بینک کے ڈومیسٹک مارکیٹس اینڈ مانیٹری مینجمنٹ ڈیپارنمنٹ نے 8.75 فیصد، 9.25 فیصد، 9.75 فیصد اور 10.75 فیصد کوپن ریٹس کے ساتھ بالترتیب 3، 5، 10 اور 20 سالہ میچیوریٹی پر مشتمل پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی فروخت کے لیے نیلامی منعقد کی جس میں پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی فروخت کے لیے مجموعی بولی 52 ارب 41 کروڑ 51 لاکھ 48 ہزار روپے منظور کر لی جبکہ اس کی پیش کردہ مجموعی بولی 50 ارب 40 کروڑ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ 3 سالہ میچوریٹی پر مشتمل پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی فروخت 42 ارب 94 کروڑ 13 لاکھ 65 ہزار روپے اور 5 سالہ میچوریٹی پر مشتمل بانڈز کی فروخت 9 ارب 47 کروڑ 37 لاکھ 83 ہزار روپے میں کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں 10 سالہ میچوریٹی پر مشتمل پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی فروخت کےلئے موصول ہونے والی بولیوں کو مسترد کردیا گیا جبکہ 20 سالہ میچوریٹی پر مشتمل بانڈز کی فروخت کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔
بانڈز