لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت الدعوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میانمار سمیت تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد امت پر فرض ہے۔ اسلامی ریاستیں اقوام متحدہ کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کریں۔ موجودہ صورتحال میں او آئی سی جیسے ادارے کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی طرح کوئی مسلمان دہشت گردی کا اعتراف کرتا تو ساری دنیا واویلا شروع کر دیتی۔ نارتھ ناظم آباد کے مقامی ہال میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر و فلسطین میں آزادی کی تحریکیں چلانے والوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ لیکن میانمار میں مسلمانوں پر بدترین دہشت گردی کے باوجود پوری دینا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بودھ دہشت گردوں کی پشت پر بھارت ہے جو مسلمانوں کو میانمار سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت خطے میں دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ دہشت گردی کے اڈے ہیں۔ وہیں سے پاکستان میں تخریب کاری کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کی صورت حال اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لہراتے پاکستانی پرچموں نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ میانمار کے مہاجرین کی بحالی کے لئے مخیر حضرات بھرپور امداد کریں۔
حافظ سعید