بلدیاتی انتخابات میں 6کے بجائے 2 بیلٹ پیپرز‘پنجاب حکومت کی الیکشن کمشن کو تجویز

لاہور(آئی اےن پی) پنجاب حکو مت کا بلدےاتی انتخابات کےلئے6بےلٹ پےپرز کی بجائے الےکشن کمےشن کو 2بےلٹ پپےرز کی تجوےزدےنے کا فےصلہ جبکہ مخصو ص نشستوں کا انتخابات کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخاب کی طرز پر کروانے اور کونسلر کے انتخابات کےلئے پہلے6نمبروں پرآنے والوں کو ہی کونسلر منتخب کر نے کی تجوےز بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکو مت الےکشن کمےشن سے بےلٹ پےپرز کی تعد اد کر نے کی استدعا کر ے گی جس مےں ےہ تجوےز دی جائے گی کہ سپیشل سےٹوں پر کو نسلرز کا انتخابات بھی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی طرز پر کرواےا جائے جسکے تحت کا مےاب ہونےوالے کونسلر مخصوص نشستوں کےلئے امےدواروں کا چناﺅ کر ےں جبکہ کونسلر کےلئے الگ الگ بےلٹ پےپرز کی بجائے پہلے6نمبروں پر آنے والے کونسلر منتخب کر نے کی تجوےز بھی دی جائے گی جبکہ ےونےن کونسل سطح پر اےک بےلٹ پےپرکونسلر ‘ایک چےئر مےن اور وائس چےئر مےن کےلئے دےا جائے اور اگر الےکشن کمےشن نے پنجاب حکو مت کی تجاوےز منظور کےں تو 28جولائی سے پہلے پنجاب حکو مت کو دوبارہ قانون سازی کر نا پڑ ےگی ۔
پنجاب حکومت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...