اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام پی پی سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اس موقع پر پہلی بار سیکرٹریٹ میں پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی پی، اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، پی پی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں، کچھ غلط فہمیاں تھیں جو جلد دور کرلی جائیں گی۔ پی پی فوج کے خلاف بیانات اور تناﺅ کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔ پی پی عوامی، جمہوری جماعت ہے ، کوئی ختم نہیں کرسکتا، جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
فوج/ نعرے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی دارالحکومت میں پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب میں افطاری پر کھانا نہ ملنے پر کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔ راجہ پرویز اشرف سالگرہ کا کیک کاٹ کر افطاری سے قبل ہی تقریب سے چلے گئے۔ اتوار کے روز پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما¶ں کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بے نظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں چار درجن مرد و خواتین نے شرکت کی مگر مقامی رہنما¶ں کی جانب سے چار درجن کارکنوں کو افطاری کے لئے کھانا بھی فراہم نہ کر سکے جس پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور مقامی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین کی اکثریت روزہ افطار کئے بغیر ہی چلی گئی۔ ان کو افطاری کے لئے پانی بھی نہ مل سکا۔ اس موقع پر کارکنوں نے کہا 5 سال تک پارٹی اقتدار کے دوران حکومتی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کارکنوں کو کھانا بھی فراہم نہیں کر سکے جبکہ تقریب میں کارکنوں کی تعداد بھی مایوس کن تھی۔
پانی/ کھانا