ایران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو دورہ تہران کی دعوت دیدی

Jun 22, 2015

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) ایران نے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے ارکان کو دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ کمیٹی کے ارکان عید الفطر کے بعد تہران جا ئیں گے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور بالخصوص یمن بحران کی وجہ سے اس دورہ کی خاص اہمیت ہے کیونکہ ایران حوثی باغیوں کی طرف داری کر کے اس بحران کا ایک اہم فریق بن گیا ہے جب کہ اس کے برعکس پاکستان یمن کی قا نونی حکومت کی حمائت کر رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد مجلس قائمہ کے ارکان کو مجوزہ دورہ پاکستان ا ور ایران کے درمیان دوسرا اعلیٰ سطح پر رابطہ ہو گا جس کے دوران یمن کے بحران کو ختم کرنے کیلئے دونوں ملک مشاورت کر سکتے ہیں۔ مجلس قائمہ کے سربراہ سردار اویس خان لغاری اس دورہ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
ایران دعوت

مزیدخبریں