واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان اور دوسرے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سشما سوراج اس وقت عالمی یوگا ڈے کے حوالے سے نیویارک میں ہیں۔ بانکی مون اور سشما سوراج نے ماحولیاتی تبدیلی اور اس حوالے سے ڈویلپمنٹ پر بات کی۔ بھارت پر اس حوالے سے اس شعبے میں مضبوط قیادت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر امن آپریشن پر اعلیٰ سطح کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش، مالدیپ، پاکستان، نیپال سمیت علاقائی امور پر بات ہوئی۔ اقوام متحدہ کا یہ مﺅقف ہے کہ اگر دونوں ممالک راضی ہوں تو سیکرٹری جنرل پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات طے کرائینگے۔
سشما سوراج
سشما سوراج کی بانکی مون سے ملاقات، پاکستان سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Jun 22, 2015