تحریک انصاف کی حکومت نے زخمی بچوں کے علاج کا وعدہ پورا نہیں کیا، شہداءفورم پشاور

Jun 22, 2015

لاہور (آئی این پی) سانحہ پشاور کے زخمی بچوں اور شہداءفورم کے عہدیداروں نے کہا ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے زخمی بچوں کیلئے کئے جانے والا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے بہتر علاج نہ ہونے کی وجہ سے 7بچے زندگی بھر کیلئے اپاہج ہو رہے ہیں۔ شہبازشریف اور پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا سن کر یہاں آئے اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے زخمی بچوں کے علاج کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مقامی ہوٹل میں شہداءفورم کے صدر قیصر علی نے دیگر عہدیداروں اور زخمی بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا5بچوں کو فوری طور پر بیرون ملک سرجری کی ضرورت ہے۔
شہدا فورم/ پشاور

مزیدخبریں