گوجرانوالہ سےپنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی ستانوے سےکامیاب امیدوار ناصر چیمہ کو مسلم لیگ قاف اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنا اپنا امیدوار قرار دے دیا

Jun 22, 2015 | 14:40

گوجرانوالہ کےحلقہ پی پی ستانوے کے تینتس پولنگ سٹیشنز پردوبارہ ہونےوالی پولنگ میں ناصرچیمہ نے ن لیگ کے اشرف وڑائچ کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی،اب پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف دونوں جماعتوں ہی ان کو اپنا امیدوار قرار دے رہی ہیں،مسلم لیگ قاف کاموقف ہےکہ ناصرچیمہ نے سائیکل کےانتخابی نشان پر الیکشن لڑا،اس لیےان کا ایم پی اے قرار پائیں گے،جب کہ تحریک انصاف کاکہناہے،ناصرچیمہ تحریک انصاف میں شامل ہو چکےہیں،سائیکل کےنشان پرالیکشن لڑنا مجبوری تھا،اب دیکھنا یہ ہےکہ وہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کےساتھ بیٹھتےہیں،یا مسلم لیگ قاف کےہمنوا بنتے ہیں اور اس بارے میں کوئی قانونی پیچیدگی پیدا ہوگی یانہیں

.

مزیدخبریں