شدید گرمی سے سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد قدرت کو بھی ترس آگیا،شہرقائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

Jun 22, 2015 | 20:10

خصوصی نامہ نگار

کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ہوا، تین دن سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ اورنگی ٹاون، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا میں بارش کے باعث گرمی کی شددت میں کمی ہوگی۔
گرمی سے ستائے نوجوان تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے، اور بارش میں نہاتے ہوئے گرمی کی شدت سے جھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں،محمکہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں بارش متوقع ہے، دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہیروں کو بارش کے دوران بجلی کے کھبوں اور تاروں سے دور رہنے کی ہدا یت کی ہے، جبکہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں