اسلام آباد (وقائع نگار) پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ پر عدالت نے جلد سماعت کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق نے کی درخواست گزار کی جانب سے ثقلین حیدر عدالت میں پیش ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی پارٹی کو چلانے کیلئے غیر ملکی فنڈ لیتی ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے۔ عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن ابھی فنکشنل نہیں ہے آپکو کیا جلدی ہے عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔