اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 2013ء میں اسلام آباد میں ڈرامہ کرنے والے ملزم سکندر کی قسمت کا فیصلہ عدالت آج سنائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکندر نے 2013ء میں جناح ایونیو پر سات گھنٹے سکیورٹی کو تماشا بنائے رکھا تھا۔ گاڑی میں اس کے بچے اور بیوی بھی تھی۔ پولیس نے ملزم سکندر اور اس کی بیوی دونوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ سکندر جیل میں جبکہ اس کی بیوی ضمانت پر ہے۔