اورنج لائن ٹرین کیلئے ایگزام بنک سے قرض لینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Jun 22, 2016

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ایگزام بنک سے قرض حاصل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سول سوسائٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ایگزم بنک چائنہ سے 250 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جارہا ہے، بلوچستان کا بجٹ 289 ارب، خیبر پی کے کا بجٹ 505 ارب، سندھ 869 ارب جبکہ پنجاب 1690 ارب روپے ہے، لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کا بجٹ ایک صوبے کے پورے مالی سال کے بجٹ کے قریب ہے، لوگ علاج کی سہولتوں کو ترس رہے ہیں اور حکمران اربوں روپے ایک بس پر خرچ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں