لاہور( نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے ایوان کو بتایا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس اور خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب خطر ناک دہشت گرد غلام حسین جنگلانی کو ہلاک کر دیا ہے۔ دہشت گرد جنوبی پنجاب میں چھوٹو ڈکیت سے زیادہ خطر ناک تھا اس پر بلا شبہ تمام پولیس اور انتظامیہ کو مبارکباد دینی چاہئے۔