ملتان (نوائے وقت رپورٹ) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملتان میں رمضان میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ 2 ہزار رضاکاروں نے بھی بائیکاٹ کردیا۔ محکمہ ہیلتھ نے 23 جون سے 5 روزہ پولو مہم چلانے کے احکامات دیئے تھے۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ آج فیصلے کیخلاف کچہری چوک پر احتجاج کریں گے۔ ضلع میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے۔