آواران: سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک

Jun 22, 2016

کوئٹہ+ پشاور (بیورو رپورٹ) آواران کے علاقے گدون سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ منگل کو آواران کے علاقے گدون میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ ادھر پشاور کے علاقہ ریگی میں ایک ماہ قبل خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیموں سے تھا گروہ میں شامل ارکان پشاور ٗچارسدہ ٗمردان اور صوابی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کائونٹر ٹیررز م ڈیپارٹمنٹ نے ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آوروں کے 8سہولت کاروںکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 50 کلو گرام بارودی مواد ٗسیفٹی فیوز ٗڈیٹو نیٹرز اور اسلحہ برآمد کر لیا گروہ میں افغانی ٗمہمند اور آفریدی شامل ہیں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 20مئی 2016ء کو تھانہ ریگی کی حدود میں سفید سنگ روڈ پر موٹرسائیکل سوار خودکش بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہو ئے تھے جن کے بارے میں سی ٹی ڈی کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد تھے جن میں دو خودکش حملہ آور تھے ان میں ایک حملہ آور ازبک ٗ ایک پاکستانی اور ایک افغان تھا ٗہلاک ہونے والے دہشت گرد پشاور کے نواحی علاقے میں ہائی سکول کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس میں300 سے زائد طلباء زیر تعلیم تھے تاہم حملے سے قبل ہی ان کا جیکٹ دھماکے سے پھٹ گیا۔

مزیدخبریں