کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نوجوان بڑی تیزی سے ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ ہم گھر گھر جا کر نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔
صدارتی نظام ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے، آئندہ الیکشن میں حصہ لینگے: مصطفی کمال
Jun 22, 2016