لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سابق صدر و گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی رہائش گاہ مخدوم ہائوس مادل ٹائون لاہور میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں رکن پنجاب اسمبلی مخدوم مرتضیٰ محمود، عبدالقادر شاہین، میاں محمد شفیع، محمد سلیم مغل، لطیف بٹ و دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی زندگی اورملک وقوم کے لیے گرانقدر خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عہد بھی کیا کہ وہ پارٹی کی فلاح و بہبود شہید قائدین کے ادھورے مشن کی تکمیل سمیت ملک کے اندر جمہوریت کی حقیقی مضبوطی تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: مخدوم احمد محمود اور دیگر رہنما
Jun 22, 2016