’’پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے‘‘

لاہور (خصوصی رپورٹر) اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمتوں سے نواز رکھا ہے، ہمارا ملک جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے بہترین جگہ پر واقع ہے۔ پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی نگہبان اور اس کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان نیوی وار کالج کے ڈائریکٹر ریسرچ کموڈور(ر)نوید احمد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظم میں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے سولہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چھٹے روزبطور مہمان خاص طلبا و طالبات کو ملٹی میڈیا کے ذریعے پاک بحریہ اور اس کے کردار کے متعلق پریزینٹیشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد بھی موجود تھے۔ فاطمہ جاوید نے تلاوت کلام پاک جبکہ عیشا ملک نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ننھی طالبہ طوبیٰ سلیم نے انجام دئیے۔ کموڈور (ر) نوید احمد نے کہا کہ نظریاتی سمر سکول میںآکر محسوس ہوا کہ مایوسی والی کوئی بات نہیںہماری نئی نسل بہت باصلاحیت ہے۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ جو کام کر رہا ہے اس پر میں اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے جو جدید سازوسامان سے لیس ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل اور ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن