جاپان میں موسیقی بکھیرتی سڑکیں

Jun 22, 2016

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کے فیوجی پہاڑ کے قریب واقع سڑکوں پر آپ کو موسیقی کی دلکش دھنیں سننے کو ملیں گی۔ ماہر انجینئرزنے سوبارو ہائی وے کوایسی انوکھی ٹیکنالوجی سے مزین کر دیا ہے جیسے ہی گاڑی موسیقی کی علامات کے اوپر سے گزرتی ہے توسڑک پر لگے سینسرز ایکٹیویٹ ہو جاتے ہیں اور خود بخود موسیقی کی دھنیں کانوں میں رس گھولنے لگتی ہیں۔

مزیدخبریں