دہشت گرد پاکستان میں جمع ہو کر دراندازی کرتے ہیں، بی ایس ایف کا الزام، سرحد پر جال اور گھنٹیاں لگانے کا فیصلہ

نئی دہلی + جیسلمیر (نیوز ڈیسک) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے سربراہ کے کے شرما نے الزام لگایا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار جمع ہو کر بھارت میں دراندازی کی کوششیں کرتے ہیں۔ دراندازی روکنے کیلئے بی ایس ایف نے ٹھوس اقدامات کر لئے، پاکستانی سرحد سے متصل اپنے علاقے میں بی ایس ایف خصوصی جال جن میں گائے والی گھنٹیاں لگی ہونگی نصب کریگی جیسے ہی کوئی ہمارے علاقے میں داخل ہو ہو گا گھنٹیاں بج اٹھیں گی اور درانداز جال میں پھنس جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن