لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ میں چھ ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے گئے۔۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد علی نون کا کہنا تھا کہ اس طرح کی لیگ سے نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ خوشی ہے کہ انڈر12 سے انڈر 15 تک بچوں کی بڑی تعداد اس لیگ میں شریک ہے۔ شیراز سلیم نے ٹرسٹ بنا کر بچوں کا بہت فائدہ کیا ہے ۔ بچوں کو بھرپور سپورٹ سے ہی سکواش کے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ میچز میں دی میروکس اور دی سٹرائیکرز کے درمیان میچ میں میروکس کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ معین رئوف نے نقاش شاہد کو، انس بخاری نے محمود کو، میر فیاض نے افنان مدثر ، طیب رئوف نے عبدالمغنی کو جبکہ محمد احسن نے ابتسام ریاض کو ہرایا۔ ایگلز ڈریم ٹیم نے ینگ فالکنز کو شکست دے دی۔