فرانیسی ٹینس سٹار مارین برٹولی نے وزن کم کرلیا

لندن (سپورٹس ڈیسک) فرانسیسی31سالہ ٹینس سٹار مارین برٹولی نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے قبل اپنا وزن کم کرلیا۔انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے میں خورا ک اور ورزش نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔تین سال سے خود کو موٹا ہوتے ہوئے دیکھ رہی تھی ۔ کھیلنے میں دشواری ہوتی تھی جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس میں کامیاب رہی ۔ مجھ میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔میں نے دودھ ‘نمک ‘چینی اور دیگر اشیاء کا استعمال کم کردیا ہے جس کی بدولت خود کو سمارٹ محسوس کر رہی ہوں ۔میں پتلی نہیں ہوئی بلکہ خود کو فٹ محسوس کررہی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن