لندن (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک ڈجکو وچ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ سے قبل فیملی کے ساتھ انگلینڈ کی سیر کرنے کیلئے پہنچ گئے ، انہوں نے گزشتہ روز انڈر گرائونڈ ٹرین میں سفر کیا اور فیملی کے ساتھ سیلفی بھی بنائی ۔ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا۔نوواک نے بیوی جیلینا کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ انڈر گرائونڈ ٹرین میں سفر کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا ٹریفک سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔مجھے گٹار بجانا پسند ہے اور فارغ اوقات میں اس سے لطف اندوز ہوتاہوں۔میری خواہش تھی کہ ایک دن سب کچھ بھول کر اپنے مداحوں کے ساتھ گزاروں۔میں نے ٹرین میں اچھا سفر کیا اور بعد میں ٹرین سے باہر بھی مداحوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا۔