لاہور(کامرس رپورٹر) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔ ان کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے کہ یہ تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں کیونکہ آبادی کا بہت بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے ۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہورہی ہے اور خواتین ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، بینکنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں آرہی ہیں۔