وفاقی اورصوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے بڑے شہروں میں ریلیاں ہوں گی

اسلام آباد ( صباح نیوز) فلسطین کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا جائےگا پاکستان کے وفاقی و صوبائی دارلحکومتوں سمیت بڑے بڑے شہروں اورضلعی ہیڈ کوارٹرز میں فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے اور دینی جماعتوںکی طرف سے یوم القدس کو پرجوش انداز میں منانے کے لیے خصوصی طور پر تیاریاں کی گئی ہیں یوم القدس کے موقع پر فلسطین اورکشمیر کے مظلومین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور انکی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا دنیا بھر بشمول پاکستان میں ان ریلیوں اور مظاہروں کے ذریعے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل و بھارتی بڑھتی ہوئی جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کیا جائے گا اور ان سلگتے دیرینہ تنازعات سے عالمی امن کو لاحق خطرات کا بین الاقوامی برادری کو احساس دلایا جائے گا دونوں تنازعات کی وجہ سے متعلقہ خطوں میں جنگ کشیدگی اور تناﺅ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے فلسطین اور کشمیر دونوں علاقوں میں جارح افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچے شدید اذیت ناک صورتحال سے دو چار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن