لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میںشرجیل خان نے بطور گواہ پی سی بی ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا شرجیل خان کو بطور گواہ بلانا غیر قانونی ہے ،اس لئے شرجیل خان بطور گواہ پیش ہو ں یا نہ ہوں یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔پی سی بی کو ٹربیونل میں پیش کرنے کیلئے پاکستانی عدالتوں سے کوئی ریفرنس نہیں ملا تو کولکتہ کی عدالت کا فیصلہ پیش کردیا جو مضحکہ خیز ہے۔ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے کہا شرجیل خان بطور گواہ پیش نہ ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ اپنے تحریری بیان سے مکر رہے ہیں۔ ٹربیونل نے ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
شرجیل کا بطور گواہ ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار
Jun 22, 2017