لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہدف تھا، ویرات کوہلی آوٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوانٹ تھا۔گراونڈ کے اندر کسی کھلاڑی سے کوئی سمجھوتہ نہیںہے جبکہ گراونڈ کے باہر بھارتی کھلاڑیوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی بیک بون ہے، اسے آوٹ کرنا میچ کا ٹرننگ پوانٹ تھا،کوہلی کو آوٹ کیا تو لگا کہ میچ 60 فیصد ہمارے ہاتھ آگیا ہے۔ جب دھونی کو آؤٹ کر لیا تو یقین آ گیا کہ اب میچ 80 سے90 فیصد ہمارے ہاتھ میں آ گیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد سے ملنے ان کی رہائشگاہ کے باہر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔گزشتہ روز جب معزور بچہ فیملی کے ساتھ کپتان سے ملنے گھر پہنچا تو سرفراز احمد خود نیچے آکر اس ملے اور اپنی شرٹ بھی تحفے میں دیدی۔
فائنل میں کوہلی کو آئوٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ تھا:سرفرازاحمد
Jun 22, 2017