چودھری نثار علی خان خطہ پوٹھوہارکا جھومر ہیں‘ جاوید مغل

Jun 22, 2017

اسلام آباد (ذرائع نگار خصوصی) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے رکن و مسلم لیگی رہنما جاوید مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ کوئی اقدام انہیں لوگوں کے دلوں سے نکال نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کر دیا ہے۔ بدھ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی تمام کوشش ناکام بنا دی جائیں۔ مسلم لیگ (ن) کا دوسرا نام ترقی ہے۔ اس کا ایجنڈا پاکستان کو ترقی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وزیراعظم کی ٹیم میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں۔ ان کے تحت وزارت داخلہ کی شاندار کارکردگی ہے۔ وہ خطہ پوٹھوہار کا جھومر ہیں۔

مزیدخبریں