اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکادمی ادبیات پاکستان کا دارالترجمہ تراجم کی کتابوں کی اشاعت سے اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے ۔ دارالترجمہ کےتحت پاکستانی ادب کے فروغ کے لےے انگریزی اورعالمی ادب سے اردو میں تراجم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چےئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے ایک بریفنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی ادبیات کے دارالترجمہ کی طرف سے پاکستانی ادب کے تراجم کے سلسلے میں پانچ اہم ناولوں کے انگریز ی تراجم کرائے جارہے ہیں۔ فکشن کی دیگر اہم کتابوں کے تراجم کے سلسلے میں مزید پیش رفت کی جارہی ہے تاکہ پاکستانی ادب کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا جا سکے ۔
پاکستانی ادب کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے انگریز ی تراجم کرائے جارہے ہیں،قاسم بگھیو
Jun 22, 2017