اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) وفاقی تعلےمی بورڈ کے زےر اہتمام مےٹرک کے امتحان مےں پوزےشن ہولڈر بچوں نے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت ہمارا مشن ہے، اعلیٰ تعلےم حاصل کر کے ملک قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہےں، اےمانداری سے کام کےا جائے تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے، پوزےشن ہولڈر شہزےن طارق نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل مےں ڈاکٹر بننا چاہتی ہےں اور اےسی ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں جسکا ہاتھ مرےض کی جےب کے بجائے مرےض کی نبض پر ہو، دکھی انسانےت کی خدمت ہی مےرا مشن ہے، ےہ کامےابی مےری والدےن کی دعاو¿ں اور محنت کا نتےجہ ہے، مےری ساتھ راتوں کو مےرے والدےن بھی جاگتے رہے، اصباح افتخار کا کہنا تھا کہ وہ انٹر نےشنل بےنکنگ کے شعبہ سے منسلک ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہےں، انہوں نے کہا کہ اگر اےمانداری سے کام کےا جائے تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے، محمد سدےس کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل مےں سی اےس اےس کرنے کا ارادرہ رکھتے ہےں انہوں نے کہا کہ ملک مےں تعلےم کو عام کرنا انکا مشن ہے کےونکہ ملک کی تمام تر بہتری کا انحصار تعلےم سے ہی وابستہ ہے، دےگر پوزےشن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی خدمت کے جذبے سے شرشار ہےں اور دکھی انسانےت کی خدمت ہی انکا مشن ہے اگر اےمانداری سے کام کےا جائے تو ہمارا ملک ترقی کر سکتا ہے، طلباءو طالبات کا کہنا تھا کہ ےکساں انصاف ہونا چاہےئے کےونکہ وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہےں جہاں طاقتور اور کمزور کےلئے انصاف مختلف ہو، کمزرو شکنجے مےں آجائے اور طاقتور کے کھلی چھٹی مل جائے ۔
دکھی انسانےت کی خدمت ہی مےرا مشن ہے، شہزےن طارق
Jun 22, 2017