وزیرآباد (نامہ نگار) گیارہ سالہ لڑکے نے گھر میں لٹک کر خودکشی کر لی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ سنیما روڈ پر واقع کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر چھٹی جماعت کا طالب علم عمر گھر میں اپنی بڑی بہن کے ہمراہ موجود تھا۔ والدہ کسی کے گھر کام کاج کرنے گئی تھی۔ بہن کے مطابق جب وہ سو کر اُٹھی تو دروازے کی دیلز کے ساتھ رسے سے نعش لٹک رہی تھی تاہم اہل خانہ نے متوفی کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ہے۔
وزیرآباد: نامعلوم وجوہات پر گیارہ سالہ لڑکے کی خودکشی
Jun 22, 2017