لاہور(سپورٹس ڈیسک )خیبر پی کے حکومت نے صوبے میں فخر زمان کے نام سے سکول کی تعمیر کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ خیبرپی کے کے وزیر تعلیم عاطف خان نے فخر کو زبردست کارکردگی پر مبارکباد دی۔فخر زمان کے والد کی درخواست پر وزیر تعلیم نے ان کے گائوں میں سکول بنانے کا اعلان کیا۔