واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام حاملہ خاتون ہلاک ہو گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام حاملہ خاتون کو اس کے گھر میں تین کمسن بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنے گھر میں ڈاکوئوں کے گھس آنے کے بعد پولیس کو فون کرکے مدد کے لیے بلایا تھا۔تاہم پولیس اہلکاروں نے متعلقہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے سیاہ فام حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور پولیس کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنا پڑی۔علاقے کے لوگوں نے پولیس پر طاقت کے بلاجواز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سیاہ فام خاتون کے قتل سے امریکی پولیس کے خلاف نسل پرستانہ رویئے کے خلاف عوامی اشتعال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔