کمالیہ(صباح نیوز)کمالیہ میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔بیٹا زخمی کر دیا۔ چاہ شاموں والا میں ریلوے سٹیشن کے قریب بھائی نے ڈنڈوں کے وار کرتے ہوئے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔مقتول کی شناخت چوہدری بشیر آرائیں کے نام سے ہوئی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق مقتول سابق کونسلر بھی تھا جس کا تعلق ریاض فتیانہ گروپ سے تھا۔