سکھر میں شدید گرمی ، بازاروں میں سناٹا ، لوگ گھروں تک محدود

سکھر( بیورو رپورٹ)سکھرمیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ سارا دن سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا۔ سڑکوں پر سناٹا رہا بازاروں میں بھی خریدار نہ ہونے کے برابر رہے تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھرمیں بھی گرمی کی شدت بدستور برقرار رہی جمعرات کے روز سارا دن گرم رہا اور سورج کی تپش نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا ۔سکھر کیا مختلف بازاروں میں خریداروں کا رش بھی نظر نہیں آیا۔

ای پیپر دی نیشن