اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)ملک کا پہلاٹیلی کام آپریٹرہے جس نے اپنی کلائوڈ سروس اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔سروس کے لئے متوازی طور پر 27001:2013 ISO/IEC اور ISO/IEC 27017:2015 سرٹیفیکیٹس حاصل کئے ہیں۔بین الاقوامی معیار کی تنظیم انٹرنیشنل سٹینڈرڈز آرگانائیزیشن اور انٹرنیشنل الیکٹرو۔ٹیکنیکل International Electro-technical Commission (IEC) ان معیاروںکی جانچ کنندہ ہیں۔ ISO 27017 کلائوڈ سیکیورٹی کے مخصوص معیار کے لئے ہے البتہ ISO/IEC 27000معیار کا وہ حصہ ہے جو کہ اداروں کو اپنی معلومات مخفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔پی ٹی سی ایل کے چیف ٹیکنیکل انفارمیشن آفیسر، سعد مظفر وڑائچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ، ’’یہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز واضح طور پر ڈیٹا کے سلسلے میں کلائوڈ پر مبنی محفوظ طریقہ فراہم کرنے میں پی ٹی سی ایل کی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔ہمارے صارفین اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اور یہ سرٹیفیکیٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مناسب کنٹرول کے ذریعے نہ صرف ہمارے پلیٹ فارم بلکہ اس کے ساتھ ہمارے صارفین کا ڈیٹا بھی محفوظ ہے‘‘۔کلائوڈ سروس کے صارفین بوقتِ ضرورت OPEX ماڈل کی بدولت ، ہارڈویئر پر کوئی اِضافی سرمایہ خرچ کئے بغیر کمیپیوٹنگ کے وسائل استعمال کرسکتے ہیں ۔کلائوڈ سیکیورٹی کی مخصوص ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئے ISO/IEC27017اور ISO/IEC 27001اضافی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں ۔پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر، عادل رشید نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ،’’پی ٹی سی ایل نے کلائوڈ سیکیورٹی کے ساتھ کارپوریٹ صارفین کو محفوظ سروسز فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔ صارفین ہمارے پلیٹ فارم کواِس یقین کیساتھ کہ اِنکی حساس معلومات کوملٹی لیئر سیفٹی نیٹ کے ذریعے تحفظ فراہم کرتا ہے ، جوبین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے مطابق صارفین کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرتا ہے‘‘۔پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں پے منٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (PCI-DSS) لیول 1-سرٹیفیکیشن V.32 کااعلان پی ٹی سی ایل سمارٹ کلائوڈ کے ذریعے اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔سروس (infrastructure-as-a-Service) (IaaS) کے لئے کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔