بانیانِ پاکستان کے افکار سے انجینئرشاہ میر خان کی وابستگی قابل تقلید ہے ‘محفوظ النبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بانیانِ پاکستان کے افکار سے انجینئر شاہ میر خان کی وابستگی قابل تقلید مثال ہے ۔ مرحوم کی ذاتی و سیاسی زندگی جدوجہد سے عبارت تھی اور ان کا کردار سیاسی کارکنوں کے لیے مثال ہے ۔ ان تاثرات کا اظہار قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محفوظ النبی خان نے انجینئر شامر خان کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت میموریل کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے انجینئر شامر خان کی خدمات قابل قدر ہیں اور ان کا خلاء تادیر محفوظ کیا جائے گا۔ محفوظ النبی خان نے کہا کہ مرحوم نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز مسلم لیگ سے کیا تھا جس پر وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک استقامت کے ساتھ قائم رہے ۔ ایوبی آمریت کے دوران انجینئر شامر خان نے حزب اختلاف کی جماعت کونسل مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جمہوریت کی بحالی کے لیے مثالی کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔ (آمین) ۔ کمیٹی عنقریب مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن