الیکشن میں صرف ایک ماہ رہ گیالیکن ابھی تک ووٹرلسٹیں بھی نہ مل سکیں،شیخ رشیداحمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن میں صرف ایک ماہ رہ گیالیکن ابھی تک ووٹرلسٹیں بھی نہ مل سکیںالیکشن کمیشن اچھا کام کررہاہے لیکن بعض جگہ عملہ لسٹیں دینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کررہا میرے 2حلقوں میں تقریباََ 700پولنگ اسٹیشن ہیںقیامت خیز گرمی میں پولنگ اسٹیشنوں کو تقسیم کرنا اورپولنگ ایجنٹ مقرر کرنا بہت مشکل کام ہے ، چیف الیکشن کمشنر ووٹر لسٹیں جاری کرنے کیلئے عملے کو ہدایات جاری کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کیا شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اورمیراسٹاف چار دن کی مسلسل کوششوں کے باوجود ووٹرلسٹیں نہیں لے سکا، اب بتائیں کہ الیکشن میں دن کتنے رہ گئے ہیں، بلاشبہ آپ لوگوں نے بڑی محنت کی ہے لیکن قیامت کی گرمی ہیدو حلقوں کے 700پولنگ سٹیشن ہیں ان کو تقسیم کرنااور پولنگ ایجنٹ مقرر کرناہے، یہ بہت مشکل کام ہے جو الیکشن لڑتاہے یہ اسے ہی پتہ ہے کہ اس قیامت کی گرمی میں ووٹ مانگنا اور انتخابی مہم چلانا کتنا مشکل ہے ووٹر لسٹیں اوران کی کاپیاں جاری کی جائیں، الیکشن کمیشن کابعض عملہ ووٹر لسٹیں دینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کررہا، چیف الیکشن کمشنر عملے کو فوری ہدایات جاری کریں کہ ووٹرلسٹیں جاری کی جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن