کراچی (خصوصی رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی بدحالی دو چار دن کا قصہ نہیں اس میں جہاں ان لوگوں کا کردار ہے جو 30 سال سے عوام کو بیوقوف بناتے رہے وہیں وہ لوگ بھی بری الذمہ نہیں ہو سکتے جو چھتریاں بدل کر مسیحائی کے دعوے کر رہے ہیں‘ مہاجر قومی موومنٹ واحد جماعت ہے جس نے حالات کاجبر سہا لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اپنی رہائشگاہ پر کورنگی سے آنے والے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ چرانے کیلئے مداری اور کھلاڑی میدان میں ہیں جنہیں شکست دینے کیلئے قوم کو ایک بار پھر 80ء کی دہائی کی طرح اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا کیونکہ اگر اس معاملے میں ہلکی سی بھی چوک ہو گئی تو پھر ان گھس بیٹھیوں کو کراچی سے نکالنا مشکل ہو جائے گا۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قوم کے پاس اس وقت ’’موم بتی‘‘ سے بہتر کوئی چوائس نہیں کیونکہ موم بتی پر مہر ہی نہ صرف جنوبی سندھ صوبے کی منزل قریب لائے گی بلکہ شہر کا بگڑا حلیہ درست کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔
آفاق احمد
حالات کا جبر سہنا منظور، موقف سے ہٹنا گوارا نہیں: آفاق احمد
Jun 22, 2018