فٹ بال ورلڈ کپ: فرانس نے پیرو، کروشیا نے ارجنٹینا کو شکست دیدی

Jun 22, 2018

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں پیرو کو شکست، فرانس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیاآترنبرگ نوجوان کائلیان باپے کے گول کی بدولت فرانس نے پیرو کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔روسی شہری آترنبرگ میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں شکست کے باعث پیرو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔19 سالہ باپے نے 34ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ ان کے طاقت ور شاٹ کو دفاع میں موجود ایک کھلاڑی نے روکنے کی کوشش کی تاہم بال ڈیفلکیٹ ہوتی ہوئی گول تک پہنچ گئی۔1982 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پیرو کے کھلاڑی پیڈرو ایکوئنہو کا شاٹ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں کیپر کو چکما دینے میں کامیاب رہا تاہم بال گول پوسٹ سے جالگی۔گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلے گئے اس میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو 0-1 سے شکست دے دیڈنمارک کی برتری میچ کے 38 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ کروشیا نے ارجنٹنیا کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ ڈی کے اس میچ کے 53ویں منٹ میں ارجنٹینا کے گول کیپر وِلی کبالیرو کی غلطی کی وجہ سے کروشیا کے اینٹی ریبک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے بعد ارجنٹینا نے کروشیا کے ہاف میں دباؤ بڑھاتے ہوئے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم کروشیا کے دفاع نے مخالف ٹیم کو گول کرنے سے باز رکھا۔80ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے لوکا موڈرک نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنی کردی۔میچ کے اختتامی لمحات میں ایوان راکیٹک نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی بنادی۔

مزیدخبریں